قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور قائد انقلاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا شمار دنیا کے عظیم عوامی لیڈر میں ہوتا ہے:سید امجد علی شاہ

Shaheed Zulfikar Ali Bhutto

Shaheed Zulfikar Ali Bhutto

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے زیر اہتمام شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر تقریبات کا انعقاد لانڈھی، ملیر، کورنگی ،ناتھا خان گوٹھ ،شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون، عظیم پورہ، ماڈل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں، کارکنان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی اس عظیم قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی تقریبات سے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے آج کا دن اپنی اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے

جس نے اپنی عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیکر یہ ثابت کردیا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں انہوں نے کارکنان سے کہاکہ آج عہد کریں کے ہم اپنی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لئے اپنی جسم میں موجود خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے سید امجد علی شاہ نے کہاکہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور قائد انقلاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا شمار دنیا کے عظیم عوامی لیڈر میں ہوتا ہے

پیپلز پارٹی کے کارکنان اور پاکستانی عوام کو فخر ہے کہ ہمارا سیاسی قائد قائد عوام اور قائد جمہوریت ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی دیوار ہے ہم آج اپنی اس عظیم قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 7 ویں یوم شہادت پر عزم کرتے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور غربت، جہالت اور بھوک و افلاس کا خاتمہ کرکے خوشحال پاکستان کا مشن جاری رکھے گے۔