پیپلز لیگ چیرمین مختار احمد وازہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر پارٹی لیڈران نے دکھ و غم کا اظہار کیا

جموں و کشمیر: پیپلز لیگ چیرمین مختار احمد وازہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر پارٹی لیڈران نے دکھ و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلے خصوصی دعائیں کی۔ پارٹی ترجمان کے مطابق مختصر علالت کے بعد آج پارٹی چیرمین مختار احمد وازہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی۔

مرحومہ کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بٹری تعداد کے علاوہ سرکردہ حریت رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے حکیم عبدرشید، عبدرشید انتو، مختار احمد صوفی بشراحمد اندرابی، فیاض احمد سوداگر اور دیگر شامل تھے۔

اس کے علاوہ جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے لیڈروں جن میںمحمد اشرف صوفی، فاروق احمد ڈار، غلام قادر راہ، جعفری کشمیری، امتیاز احمد ریشی شامل تھے نے بھی نماز جنازہ میں حصہ لیا۔ حریت کانفرنس کے سینر لیڈر اور مسلم کانفرنس کے سربراہ پروفیسر عبدالغنی شامل تھے نے بھی مختار احمد وازہ کے گھر جاکر غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر حبی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

دریں اثناء پیپلز لیگ نے ایک آج ایک تعزیتی اجلاس میں پارٹی چیرمین کی والدہ کے انتقال پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے ہمدردری کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے تحریک آزادی کے دوران تحریک پسند نوجوانوں اور لیڈروں کو اپنے شفقت سے مالامال کیا اور تحریک آزادی کے ایک شفیق و رفیق ماں کا رول ادا کیا جو یہ قوم کھبی بھول نہ پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جد وجہد آزادی میں جو رول صف نازک نے نبھایا اور نبھاتی آرہی اس کو قو م فراموش نہیں کرگئی بلکہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک جد وجہد جاری رکھی جائے گی۔