عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، قراة العین میمن

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراة العین میمن نے کہا کہ افسران اپنی خدمات عوام کیلئے وقف کردیں اور لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریںاور عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن را ت مصروف عمل رہیںان خیالا ت کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ کے لانڈھی کورنگی اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمرا ہ میونسپل کمشنر مسرور میمن ، ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لانڈھی زون سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ اسلم پر ویز اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قر اة العین میمن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام زون میں سینی ٹیشن کے حوالے سے شکایات آئے تو ان کو فوری طور اس شکایت کا ازالہ کیا جائے۔

شکایت درج کرانے والے شخص سے میری بات کرائی جائے کہ ان کی شکایات پر عمل ہوا کہ نہیں اور وہ کس حد تک مطمین ہیں انہوںنے مزید کہا کہ بلدیہ کورنگی کے ہر زون میں 1 ماڈل یوسی کا قیام عمل میں لایا جائیگا اورجلد ہی آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لئے کتا مار مہم بھی چلائے جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظام کئے جائیں اورمین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی بھی صفائی روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے اور انہوں نے ہدایت دی کہ وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔

اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریںاور مزیدکہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریںاور اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ بلدیہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے مزیدکہا کہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش میں مصروف عمل ہے۔

Koranagi Karachi News

Koranagi Karachi News