جب تک یہ عوام زندہ ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، فہمیدہ مرزا

Fehmida Mirza

Fehmida Mirza

کراچی (جیوڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ جب تک یہ عوام زندہ ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی تقدیر ہے، بےنظیر کے واپس وطن آنے پر پورا پاکستان خوش تھا۔

لیکن دشمنوں کویہ خوشی راس نہ آئی،مخالفین سے کہتی ہوں”نا چھیڑ ملنگاں نوں، کسی کانام نہیں لیناچاہتی لیکن سب جانتےہیں میں کس کی بات کررہی ہوں۔ مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، یہاں موجودہر بچہ، بڑا بلاول بھٹو کی آواز پر لبیک کہتا ہے، اس وقت کی قیادت کو آفرین۔

جنہوں نے کہا پاکستان کھپے پاکستان کھپے، لوگوں نے سمجھا محترمہ کے بعد شاید چاروں صوبوں کی زنجیر ٹوٹ گئی، ایک جنگ لائن آف کنٹرول پرلڑی جارہی ہےاور ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، آج کے بعد ہم ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ جائیں گے، جب تک حکمران عوام میں نہیں آئیں گے تو خطرہ منڈلاتا رہے گا، جہالت اور غربت کےخلاف ہمیں جنگ لڑنی ہے۔