بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ ماہی گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی لیکن جب عوام کی طرف سے پذیرائی ملتی گئی تو میں اس کام میں آ گے بڑھتی چلی گئی۔
اڑتیس سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آج جس مقام پر ہوں یہ خدا کی خاص عنایت اور لوگوں کی مہربانی ہے۔
میں ہر وقت کچھ انوکھا کرنے کی تلاش میں رہتی ہوں،اور اگر مجھے سکرپٹ یا کردار پسند نہ ہو تو اس کو رد کر دیتی ہوں۔
اپنے خوبصورت بالوں کے بارے میں ماہی کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے آبائی شہر چندی گڑھ میں رہتی تھی تو اس کے بال بہت اچھے دکھائی دیتے تھے، لیکن ممبئی آ کر آلودگی کی وجہ سے وہ خراب ہو گئے ہیں۔
تاہم مجھے اپنے بالوں کے ساتھ زیادہ تجربات کرنے کی ضرورت نہیں۔ ماہی گل آج کل کیری آن جٹا پارٹ ٹو کی فلم بندی میں مصروف ہے۔