لاہور(جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم کو بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے۔پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹرو بس عوام کا اپنا قیمتی اثاثہ ہے اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔بسوں کی دیکھ بھال اور حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔عوام طریقے اور سلیقے سے سفر کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔