اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ ایک بار پھر نام لئے بغیرسندھ حکومت پر برس پڑے۔ ایک بیان میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ سندھ پر وفاقی حکومت یا کسی ادارے نے حملہ نہیں کیا کچھ لوگوں نے اپنی غلط کاریاں چھپانے کے لئے لئے سندھ اور پاکستان کی سیاست کو ڈھال بنا رکھا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کئی سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض لوگ اسے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں حج اور عمرے کے حوالے سے بدترین کرپشن ہوئی۔
چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کردار کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کرنا چاہتا تاہم انہیں لیکچر سنانے والی شخصیت کی ڈھائی سالہ کارکردگی اور کردار بیان کروں تو وہ منہ چھپاتے پھریں گے۔