کراچی : تحریک دفاع حرمین کے سربراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز تحریک کے دفاع حرمین کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔
حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران پر حملہ قابل مذمت ہے دشمن اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے سے حرمین پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس کے سدباب کیلئے عالم اسلام کو اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی کاروائی پر تلملا اٹھنے والے جواب دیں سعودی عرب کے صوبہ نجران پر حوثیوں کا حملہ کیا سعودی عرب کی سالمیت کے حملے کے مترادف نہیں ، انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان فی الفور سعودی عرب کی کھل کر حمایت کر اعلان کرے اگر مگر کے بجائے ٹھوس اور دو ٹوک پالیسی کا اعلان کیاجائے۔