سیاہ فام افراد قتل فیصلوں کے خلاف امریکا بھر میں مظاہرے

Demonstration

Demonstration

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیام فام باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔

نیویارک میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر مظاہرہ کرتے نکل آئے اور سفید فام پولیس اہلکاروں کے اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔

نیویارک میں بدھ سے گرینڈ جیوریز کے فیصلے کے خلاف پر امن مظاہرے جاری ہیں جس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کو سیاہ فاموں کی ہلاکت کے الزام سے بری قرار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریاست میسوری کے شہر Jefferson City میں بھی اس فیصلے کے خلاف شہریوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نسلی امتیا ز کے خلاف ہیں۔