لاہور کی خبریں 27/4/2017

M.A Joseph Francis

M.A Joseph Francis

لاہور (دانش صفدرایڈووکیٹ) نیشنل ڈائریکٹر ”کلاس”وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس ہرسال کی طرح امسال بھی یکم مئی سوموار کومزدوروں کے حوالے سے قصور میںمنعقدہ ریلی کی قیادت کریں گے۔مقامی بھٹہ مزدور رہنمائوں اخترسندھو ایڈووکیٹ اور صادق مسیح کی طرف سے اس حوالے سے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور( نمائندہ عوامی محبت) نیشنل پارٹی لاہور کے زیراہتمام 30 اپریل2017ء اتوار”لیبرڈے”کے حوالے سے پریس کلب لاہورکے سامنے پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔قیادت جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی پنجاب طالب حسین کریں گے جبکہ سول سوسائٹی،صحافی ،وکلاء اورسماجی وسیاسی شخصیات کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ۔مزیدبراں پارٹی سیکریٹریٹ لاہور سے میڈیاسیل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی قیادت نے تمام کارکنان کو شرکت کی بھرپور ہدایت کی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کی اصولی سیاست کی ہے اورہم نے ثابت کیا ہے کہ نیشنل پارٹی مزدوروں ،کسانوں،محنت کشوں اور مظلوم و محروم طبقات کی جماعت ہے۔ہم ”مزدور ڈے ”پر ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں گے اور مزدوروں کے حقوق کی فراہمی اورمطالبات کی منظوری تک ان کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلپ وے کا تنظیمی اجلاس 10مئی کو منعقد ہوگا
صدارت نائلہ نذیر کریں گیفیاض بھٹی کی جانب سے اطلاعات جاری
لاہور(رشیدلالہ)عوامی محبت گروپ کی سماجی تنظیم”ہیلپ وے”کا تنظیمی اجلاس10مئی کو شام4بجے دفتر لاہور میں منعقد ہوگا۔جنرل سیکرٹری فیاض بھٹی کی طرف سے سے جاری اطلاعات کے مطابق صدارت چیئرپرسن نائلہ نذیر کریں گی جبکہ ایگزیکٹو عہدیداران کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔مزیدبراں انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں مالی امور،میڈیکل کیمپس کے اجراء اور تعلیمی حوالے سے سرگرمیوں کاجائزہ لیاجائے گا۔