کراچی (جیوڈیسک) اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پاکستانی عوام سنیماگھروں میں آکر صرف پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتی ہے۔
مصطفی قریشی کا کہنا تھاکہ عید اور بقر عید پر ہم نے ہمیشہ بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کی لیکن چند ہمارے مفاد پرست لوگ پیسہ کمانے کے لیے بھارتی فلم کی نمائش سے باز نہیں آتے۔
لیکن اب انھیں بھی احساس ہونے لگا ہے کہ لوگ بھارتی فلموں کو ان اہم دنوں میں دیکھنا پسند نہیں کرتے بلکہ پاکستانی فلموں کو ترجیح دیتے ہیں۔