اسلام آباد (جیوڈیسک) ن لیگ کے متبادل صدارتی امیدوار اقبال ظفر جھگڑانے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، اس موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنا ان کا آئینی حق ہے تاہم پیپلز پارٹی بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرتی تو بہتر تھا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں۔ اس سوال پر کہ حکومت مفاد کی خاطر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرہ چلی گئی ؟ پر اقبال
ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں انا نہیں ہو تی اور پھر وہاں کے مینڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہو ئے بھی بات چیت کرنا جمہوریت کیلئے بہتر ہے ایم کیو ایم نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی جانب دیکھا جائے۔