پیپلز پارٹی عام انتخابات میں شکست کی وجہ سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے : اللہ رکھا چوہدری
Posted on May 10, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں شکست کی وجہ سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پیپلز پارٹی سیاسی ڈرامہ بازی کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے خلاف ایسے ہتھکنڈے اس لئے آزمائے جا رہے ہیںکیونکہ پیپلز پارٹی اپنی بیڈ گورننس اور کرتوتوں کے باعث میدان سے غائب ہے۔
پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ 11 مئی کو قوم نئے دور کا آغاز کرے گی اور ہماری خدمات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گی۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ 11 مئی کو سوچ سمجھ کر ووٹ کے استعمال کا فیصلہ کرے۔