کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے سابق سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن کا چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ حیدرا باد کالونی میں منعقد ہوا۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اورخصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ،کارکنان اور عوام کے علاوہ مرحوم کے عزیز و اقارب نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی ،وقار مہدی ،پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،خالد لطیف ،شیخ محمد سعید چائولہ ،اعجاز بلوچ ،اقبال رکشہ والا،ساجد رفیق ،اکبر بلوچ ،حیدر علی ،اعجاز باران،محمود ابو میاں ،نعمان ،فرحان ،پرویز عالم ،نعیم مشتاق،رانا عامر ،ارشد جان ،میاں حسن ،حارث مٹھانی اور دیگر شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شیخ عبدالرحمن مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا پارٹی رہنمائوں نے مرحوم شیخ عبدالرحمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔