پیپلز پارٹی کے قائدین مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے : نرگس فیض

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محاذ آرائی کی سیاست نہیں چاہتی پیپلز پارٹی کے قائدین مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اسی لئے پیپلز پارٹی کے قائدین نو منتخب حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ملک کے وسائل کا استعمال نہیں کیا ،اس جماعت نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے ، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلم لیگ ن نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہو گا اگر وہ ملک و قوم کے مفاد میں کام کریں گے تو عوام کی مفادات کی خاطر پیپلز پارٹی مفاہمت کرنے کو تیار ہے۔