پیپلز پارٹی پنجاب کی چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کے خلاف شکایت

Election Commissioner

Election Commissioner

لاہور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو شکایت کی ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ، سر عام اسلحہ لے کر گھومتے ہیں اور مخالف امیدوار عائشہ احد ملک کے قافلے پر حملہ بھی کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سردار لطیف کھوسہ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ حلقہ این اے 124 میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے، مخالف امیدوار عائشہ احد ملک کے قافلے پر بھی حملہ کیا گیا۔

پولیس نے کار پر حملے کی ویڈیو فراہم کرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے شکایت کی ہے کہ عائشہ احد کو مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی طرف سے دھمکیاں بھی دی گئیں، مقامی انتظامیہ کو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت سے روکا جائے۔

\