کراچی (جیوڈیسک) کراچی قائم علی شاہ تیسری بار وزیر اعلی سندھ بنیں گے۔ پیپلز پارٹی نے آغا سراج درانی کو اسپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے نامزد کر دیا۔ بلاول ہاس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مخدوم امین فہیم نے وزیر اعلی سندھ کے لیے سید قائم علی شاہ کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے شہلا رضا کے نام بھی پیش کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی میں نثار کھوڑو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہونگے۔