کراچی : عوامی پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے حکمران غیر جمہوری راستے پر چل رہے ہیں تشدد اور غیر جمہوری رویہ اپنایا گیا تو یہ احتجاج ملک بھر میں پھیل جائے گا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ کارکنان کو جھوٹی ایف آئی آر میں خانہ پوری کے لئے ڈال دیا گیا ہے آئی جی اسلام آباد ریاست کے ملازم بنیں بے گناہوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کے عمل کو کبھی برداشت نہیں کریں گے پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان پر تشدد کیا جا رہا ہے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور یہی ہماری فتح کی دلیل ہے ہم پر امن ہیں اور پرامن رہینگے لیکن اگر طاقت کے ذریعے عوامی احتجاج کو سبوتاژ کیا گیا تو یہ سلسلہ اسلام آباد سے نکل کر ملک بھر میں پھیل جائے گا بلکہ ہم بیرون ممالک میں بھی احتجاج کرینگے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوتا انہوں نے سرگودہا میں سیال موڑ پر سیلاب متاثرین پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمران بروقت سیلاب کو تو نہ روک سکے لیکن عوام کی فریاد سننے کو بھی تیار نہیں پنجاب بھر میں امدادی سامان کی تقسیم کار پارٹی بنیادوں پر ہو رہا ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔