لاہور (جیوڈیسک) مریم نواز کہتی ہیں ووٹ مانگنے والے لاہور کی ترقی کیخلاف بات کرتے ہیں، چار سال سے نواز شریف خدمت اور یہ سازشیں کر رہے تھے، چار سال سے آپ کے ووٹ کو کمزور کیا جا رہا تھا۔
مریم نواز نے لوگوں سے استفسار کیا کہ سڑکیں کس نے بنائیں؟ موٹر وے کس نے بنائی؟ اورنج ٹرین کس نے بنائی؟ گالیاں کس نے دیں؟ ڈینگی برادران کس نے کہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں مہروں کی سیاست نہیں چلے گی، سترہ ستمبر کو لاہور میں شیر بولے گا۔
کارکنوں کے وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے سن کر مریم بولیں، 17 ستمبر کو بتا دینا کہ نواز شریف دلوں میں بستا ہے، 17 ستمبر کو بتا دینا کہ ووٹ کی عزت ہو گی۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ کیا میاں نواز شریف کا ساتھ دو گے؟ سازشیوں، مہروں کو دفن کرو گے؟ انہوں نے اعلان کیا کہ سازشی عناصر کی سیاست اب نہیں چلے گی، میٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں کو سب جانتے ہیں۔