لوئر مہمند : لوئر مہمند کے دادو خیل ، قاسم خیل اور بران خیل قوم کے مشران نے پولیٹیکل انتظامیہ کے غیر منصفانہ رویہ اور من مانیوں کے خلاف گرینڈ جرگہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئرمہمند کے تین بڑی قوموں کے مشران نے گرینڈ جرگہ منعقد کرایاجس میں دادو خیل ، قاسم خیل اور بران خیل قوم کے سرکردہ مشران نے سبحان خوڑ کے مقام پر شرکت کی۔مشران نے پولیٹیکل انتظامیہ کی ناروا رویہّ، عدم تعاون اور من مانیوں کی وجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔
واضح کیا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کی موجودہ عملہ آئے دن ہمارے لئے مسائل کھڑا کر دیتے ہیں اور ہماری مسائل کی حل کے لئے سرے سے کوشش نہیں کرتے اور ہمیں ہر لمحہ نظر انداز کرتے ہیں۔اسی طرح ہمارے تمام مراعات بند کرنے کے لئے نئے نئے حربے تلاش کرنے کے درپے ہیں۔اور ساتھ ہی دن بہ دن حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ مشران نے میڈیا سے بات چیت کے دوران واضح کیا کہ موجودہ پولیٹیکل انتظامیہ ہمارے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔مزید یہ کہ جب تک انتظامیہ ان کی مراعات کی بحالی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائے گا تب تک ہماری پولیٹیکل انتظامیہ اور پولیو سے مکمل بائیکاٹ ہوگی۔ کور کمانڈر ، اے سی ایس اور گورنر خیبر پختونخوا سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ پولیٹکل انتظامیہ کی قبلہ درست کرائی جائے۔بصورت دیگر ہم ان کیخلاف احتجاجی دائرہ اور بائیکاٹ وسیع کریں گے۔
آخر میں شرکاء نے انڈیا کے خلاف جنگ کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا کہ ماضی میں بھی ہم نے کشمیر کی آزادی کے لئے قربانی دی ہیںاور اب بھی ہم تما م قبائل خصوصاََ مہمند قوم حکومت کے ساتھ ہیں۔ اور اپنی تمام تر ذاتی وسائل کو دشمن کیخلاف بروئے کار لائیںگے۔دشمن کیخلاف جنگ میں ہم تمام قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑیں ہیں اور اپنی ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ تن ہر وقت تیار رہیں گے۔