پیپلز پارٹی کے دور میں سیاست چمکانے کیلئے احتجاجی دھرنے دینے والوں کو پرامن احتجاج برداشت نہ ہوا، یوسف اعوان
Posted on August 25, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اپنے سیاست کو چمکانے کے لئے احتجاجی دھر نوں کی سرپرستی کرنے والوں کو آج ایک پُر امن احتجاج برداشت نہیں ہوا اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر پولیس گردی ہوئی ہے اور ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں پر تشدد کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو خود ساختہ خادم اعلیٰ سمجھنے والے نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیسے دیکر احتجاج کروائے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کئی بار کروائی گئی تب تو اُن کے لئے قانون الگ تھا اور اب اور ہے مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ جبر و تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے اور مسلم لیگ ( ن) کو چاہیے کہ وہ وزیر اعلیٰ کسی ہوش و حواس والے انسان کو لگائیں۔
جو خود مریض ہو وہ عوام کی کیا خدمت کرئے گا اور مرض بھی دماغی ہو تو عوام کے ساتھ اسی قسم کا سلوک ہوگا جو گذشتہ روز مال روڈ پر احتجاجی مظاہر ین کے ساتھ کیا گیا اور اپنے طاقت کا غلط استعمال کیا ہے اُن کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔