گوجرانوالہ : ایم این اے چودھری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر لیگی حکومت کی مثالی کارکردگی سے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسی اذیت سے پاک پرامن عید گفٹ دیا گیا۔
حکومت اس وقت دہشت گردی کے خاتمہ اور لاقانونیت پر قابو، امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران جیسے چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی نسل نو کو ایک روشن اور پر امن پاکستان دے سکے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈی سی روڈ پر اپنے آفس میں آنیوالے بلدیاتی کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی راہنمائی میں پاکستان کو سنوارنے کا وقت آگیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ 2017ء تک لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر کے لیگی حکومت پاکستان کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر اپنا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے گی۔