عوام ہماری طاقت ہیں، انشااللہ حق کی فتح اور باطل کی شکست ہو گی: ایردوان

Erdogan

Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ترکی بقا کی ایک نئی جنگ لڑ رہا ہے جس میں اگر خدا نخواستہ ناکامی ہوئی تو ہماری ساری کامیابیوں پر پانی پھر جائے گا۔

صدر نے یہ بات اپنے ٹویٹر پر پیغام میں عوام سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مسائل سے دوچار ضرور ہے اگر ہم نے ان پر قابو پالیا تو سن 2023 کے ہمارے اہداف تک رسائی ممکن ہوگی وگر ناکامی کی صورت میں یہ مسائل ہمیں سو سال پہلے کے دور میں دھکیل دیں گے۔

وطن عزیز پر ان حملوں کا اصل مقصد قومی اتحاد کو سبو تاژ کرتےہوئے بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے اور نفاق میں نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک اس میں بسے تمام نسلی و لسانی گروہوں کا وطن ہے، انشا اللہ اتحاد بین ا لعوام کی طاقت سے ہم وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔