اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ سے مایوسی ہوئی ہے، رضا ربانی جیسی شخصیت متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتی تھی۔
مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے تھا، رضا ربانی ایسی شخصیت ہیں کہ متفقہ صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے تھے لیکن ان کے باہر ہو جانے سے انتخابی دوڑ میں شاید اب صحت مند مقابلہ نہ رہے۔