کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سابق ناظم اعلیٰ مصطفیٰ کمال کے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پر لگائے جانے والے الزامات پر ایم کیو ایم کی جانب سے پہلا ردعمل سامنے آگیا۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور سینیٹر محمد علی سیف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایک دو افراد الزامات لگاکرشوق پورا کرلیں، الطاف حسین کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ، الطاف حسین ایم کیو ایم کے غیر متنازع لیڈر ہیں،کوئی اختلافات ،گلے شکوے کر کےد ور کرنا چاہتاہے تو کرلے ، ایم کیو ایم پر عوام کا اعتماد ہے جس کا کئی بار اظہار کیا گیا، ضروری نہیں میڈیا پر بیٹھے ایک شخص کے الزامات کا جواب دیا جائے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین کےساتھ ہے، میں بھی ساتھ ہوں ، میں اور ایم کیوا یم الطاف حسین کے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم میں کوئی بغاوت نہیں۔