ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر سات حاجی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں، اپنے حلقے کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دِلی سکون حاصل ہوتا ہے، کم وقت میں حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے بھرپور کردار پر مخالفین بھی ششدر ہیںاور ہمارا ساتھ دے رہے ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم بیکری والی گلی منیر آباد کی پختگی کے دوران کام کے معائنہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔۔
ان اکہنا تھا کہ گزشتہ 17سال سے کینٹ کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے وارڈ نمبر7کے باسیوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور لوگ نا مسائد حالات سے دوچار تھے اب اللہ نے مجھے موقع دیا ہے تومیںنے دِن رات ایک کر کے اپنے حلقے کی عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی ٹھان لی ہے انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں وقت سے پہلے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا واہ کینٹ جنرل ہسپتال کے بہت بڑے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو کہ نہ صرف ملحقہ آبادیوں بلکہ ہری پور سے لیکر راولپنڈی تک کے رہائشیوں کے لئے ایک تحفے سے کم نہیں اُن کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام کے کام کر کے دِلی سکون حاصل ہوتا ہے موقع پر موجود،امان اللہ و اہلیان علاقہ نے حاجی عبدالرحمن کا عوامی مسائل کے حل پر انکا شکریہ ادا کیا ، اور حاجی عبد الرحمان کے کاموں کو سراہا۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038