عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے‘عبد المجید خان

 Abdul Majeed Khan

Abdul Majeed Khan

کلورکوٹ (جیوڈیسک) ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل نے کہا کہ حلقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے۔ انشاءاﷲ حلقہ کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے بہت جلد آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان بہت جلد مہنگائی، توانائی ،غربت سمیت تمام بحرانوں سے باہر نکل آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔