عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا: مہتاب منیر

Attock

Attock

اٹک : عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا سچی اور کھری سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور میں سیاست کو ایک عبادت سمجھتا ہوں ان خیالات کو اظہار سابق چیئر مین پریس کلب اٹک (رجسٹرڈ) امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 1 یونین کونسل گولڑہ سے مہتاب منیر خان آف بوڑا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے دل اور گھر کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے رہے گے۔

میرا سب سے پہلا منشور بوڑاگائوں میں ڈسپنسری کا قیام اولین ترجیح دوں گا جھوٹے لوگوں کی طرح وعدے نہیں کروں گا بلکہ عملی کام پر یقین رکھوں گا انتقامی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کو ترجیح دوں گا اور میں اپنے گائوں کی پر زور اسرار پر سیاست میں آیا ہوں میرا کردار سب کے سامنے ہے میں خود ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتاہوں اور غریب کا درد مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے اور یہی لوگ میرے بازو بنے گے اور میں منتخب ہوکر اپنے علاقے کی عوام کی فلاح و بہود کے لئے دن رات ایک کر دوں گا اب عوام باشعور ہے۔

اچھے برے کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اورکھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں وہ دھوکہ دینے والوں کو اب دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے جنہوں نے ووٹ لے کر عوام سے منہ پھیر لیتے ہیں اور انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیل دیتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہو گا بلکہ عوام کے مسئلے ان کی دہلیز پر حل کروں گا تاکہ سیاست میں سہی معنوں میں عبادت کر سکوں اور مجھے امید ہے کہ میرے علاقے کے لوگ میرے کردار سے واقف ہیں اور میرے کردار کو سامنے رکھ کر میرا ساتھ دیں گے اور میں کبھی انہیں مایوس نہیں کروں گا۔