ترجمان ڈیرہ کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے گذشتہ روز میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے ہم نے اپنے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کئے تھے الحمدللہ اُس سے بڑھ کر تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں۔
ہم اپنے حلقہ میں ہر طرف سڑکوں کے جال بچھا رہے ہیں اور سب سے زیادہ ڈویلپمنٹ ہم نے حلقہ کے پسماندہ علاقوں میںکرائی ہے دیہاتوں کی سطح پر اور یونین کونسل لیول پر کام کیا جا رہا ہے۔ آج جس تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اُس کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی۔ حکومت نے صحت، تعلیم اور مواصلات کے شعبے میں سب سے زیادہ توجہ دی اس کے نتیجے میں آج گورنمنٹ کے اداروں کا بہترین معیار ہے۔
چوہدری شفیق لنگڑیال نے کہا کہ خدمت اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔