عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے
Posted on July 14, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر رمضان بازاروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے رکن سابق ایم پی اے سمیع اللہ خاں اور ایم پی اے رانا محمد اقبال نے پیرمحل میں سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دروان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں عوام الناس کو سستے داموں فراہم کرنے کے لئے سٹال لگائے گئے ہیں۔
جس کے نتیجے میں انکے ریٹس مارکیٹ کی نسبت کم ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز کے ذریعے خریداروں کو سستی چینی اور دیگر پر اشیائے خورد و نوش فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو شہریوں کے لئے مفید بنانے کے اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات اور رمضان بازاروں کے انعقاد کے لئے بہتر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا۔ رمضان بازاروںمیں فروخت کی جانے والی اشیا ء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
اس حوالے سے شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے پانچ ارب روپے کے رمضان پیکج سے غریب افراد کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے پر سو روپے سبسڈی دے رہی ہے اسی طرح چینی، گوشت، دالیں بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے دکانداروں اور خریداروں سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیاانہوں نے مقامی انتظامیہ کے اقدا مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں امید کر ونگا کہ وہ ماہ رمضان کے باقی ایام میں بھی اشیاء کی دستیا بی اور معیار کو قائم و دائم رکھا جائیگا۔
اس موقع پران کے ساتھ ڈی اوسی ملک خادم حسین جیلانی، اسٹنٹ کمشنر عدنان ارشاد چیمہ، چوہدری خالد سر دار، محمد صدیق پیارا، حکیم محمد رفیق ارشد، میاں اسد حفیظ، میاں آصف جاوید، چوہدری منیر احمد، مشتاق احمد سعیدی بھی تھے۔ تصویر ہمراہ ہے۔