آمریت سے بدتر عوام پر حکمران مسلط ہیں جو جھوٹے الزامات لگا کر مخالفین کو گرفتار کروا رہے ہیں۔ رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی اور جعلی مینڈیٹ کیخلاف احتجاج اپوزیشن کا حق ہے جو حکومت کو برداشت نہیںتحریک انصاف کی حکومت کھلم کھلا سیاسی مخالفین کے خلاف مقد مے درج کر رہی ہے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ سول آمریت مسلط ہو چکی ہے تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ہی عوام کا قاتل بجٹ تھا حکومت کی ایک سال کی ناقص پالیسیوں کی و جہ سے عوام مہنگائی کے بوج تلے دب چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیڑے پر کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ،آمریت سے بدترعوام پر حکمران مسلط ہیں جو جھوٹے الزامات لگا کر مخالفین کو گرفتار کروا رہے ہیں ۔ حکومت نیب کے گٹھ جوڑ سے ثابت ہو چکا ہے کہ نیب ادارہ غیر جانبدار نہیں بلکہ سیاسی ہو چکا ہے۔

نیب اگر غیر جانبدار احتساب کرتا تو حکمرانوں کے کئی رہنماء عمران خان سمیت جیل میں ہوتے۔ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہاہے انہوں نے کہاسیاسی مخالف قوتوں موجودہ حکمرانوں کے ساتھ مل کراپوزیشن جماعتوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔عمران خان کی سوچ تھی کہ مجھے اقتدار ملنے کے بعد (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی گرفتاریوں کے باوجود (ن) لیگی رہنمائوں نے حکومت کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ حکومت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔(ن) لیگ کے قائدین سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کر کے جیلوں میں بند کر نا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان اور سیاسی مخالف قوتوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ،عمران خان کی ایک سال کی کارکردگی زیرو پوائنٹ پر ہے ۔آئی،ایم،ایف کے معاہدے کے بعد مہنگائی دو سو فیصد بڑھ چکی ہے جو عوام کی برداشت سے باہر ہو گی ،حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی قوم تنگ آ چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعبہ نشرواشاعت۔ آآآآآآ
سجادعلی شاکر:این اے 134,132لاہور
03226390480