کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام کاسمندرعمران خان کی غیرمہذب زبان کاجواب دینےجمع ہے، عمران خان کوالطاف بھائی کےکردارپرمناظرےکی دعوت دیتےہیں۔
ہم میں سےہرایک الطاف حسین ہے،آج ریلی میں شریک افرادنےاعلان کیاہےکہ’’الطاف الطاف آئی ایم الطاف‘‘۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمزید کہا کہعمران خان اپنی محبت عوام میں پھیلانا چاہتے ہو تو صرف 6 مہینے کیلئے بیرون ملک چلے جاؤ۔
ہماری مجبوری تھی کہ الطاف بھائی کوبیرون ملک رہنا پڑا،الطاف بھائی کا یہ کردار ہے کہ انہوں نےاپنےدشمن سےبھی محبت کی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کارکنوں کو قائد سے الگ کرنے کی بات کی، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا، لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی بیٹی کو ان سے ملانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔
ہم قائد سے الگ نہیں ہوسکتے لیکن عمران خان تم اپنی بیٹی سے مل لو،اس وقت تک چین سےنہیں بیٹھیں گےجب تک بیٹی کوباپ سےنہ ملادیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ الطاف بھائی 20سال سے بیرون ملک ہیں لیکن پارٹی متحد ہے،عمران خان بیرون ملک گئے توان کی پارٹی میں صرف انتشار ملے گا،کل بھی لندن گئے تھے تو منہ کالا ہوا۔
آج بھی لندن جاؤ گے تو منہ کالا ہو گا،اس محاذآرائی کا مقصد پاکستان کی تاریخ کی سب سےاہم جنگ کو متاثر کرنا ہے،وہ دور ہےتو کیا ہوا، اس نعرے کا جواب کوئی دیدے تو سیاست چھوڑدوں گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان طالبان کو بچانےکیلئےقومی یکجہتی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،طالبان نےعمران خان کی انتخابی مہم چلائی،تم نے پہلے بھی تیر آزمایا اور ہم نے جگر آزمایا۔