عوام نے مجھے منتخب کر کے خدمت کا موقع دیا ہے عوام کی امنگوں پر پورا کروں گا : قاضی احمد سعید
Posted on June 1, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لاہور : رکن پنجاب اسمبلی قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے مجھے منتخب کر کے خدمت کا موقع دیا ہے عوام کی امنگوں پر پورا کروں گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے جو بھی ذمہ داریاں دیں ان کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا پیپلز پارٹی کو دوباری پنجاب مں فعال کرنے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔
پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے پیپلز پارٹی کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھا جا سکتا عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں یہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی جماعت ہے پیپلز پارٹی ان لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔