عوام کی خدمت کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں، عامر خان

100 days Safai Mohim Press briefing

100 days Safai Mohim Press briefing

کراچی : ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامر خان نے خصوصی 100 روزہ صفائی مہم “ہماراکراچی پروگرام” کے تحت چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں شروع کی جانے والی خصوصی مہم (100)روز ہ ”ہماراکراچی پروگرام” کے بارے میں، بلدیہ وسطی لیاقت آباد نمبر3 یونین کمیٹی نمبر٤٢ میں پریس اور میڈیا کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ترجمان ایم کیو ایم( پاکستان ) سیدامین الحق، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم،شیخ صلاح الدین،جمال احمد،عظیم فاروقی،انور رضا،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو،منتخب بلدیاتی نمائندگان، ارکان یوتھ پارلیمنٹ اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عامر خان نے بتایا کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے آئندہ (100 ) یوم تقریبا تین ماہ کا جو خصوصی ٹارگٹ طے پایا ہے اُس کے نتائج دُوررَس ہونگے اور حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کے لئے مقرر کئے گئے اہداف کو وقتِ مقررہ تک پایۂ تکمیل تک پہنچادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوام کی خدمت جذبہ رکھتی ہے اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں وہ اس شہر اور عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے ،کراچی کی عوام باشعور ہے وہ اس فرق کو محسوس کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے مئیر اورمنتخب نمائندوں کو قانون کے مطابق اختیارات کے معاملے پر قومی و صوبائی حکومت کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریھان ہاشمی نے کہا کہ سرِ دست منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے ساتھ بلدیہ کے زیرِ انتظام ڈسپنسریز ، اسپتال، اسکولوں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی مرمت اور تزئین وا رائش کرکے انہیں دوبارہ باقاعدہ طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔جبکہ مخصوص یوسیز میں مخدوش سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وسائل محدود ہیں لیکن حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے بہترین حکمت عملی سے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

بعد ازاں عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے سڑک پر جھاڑو لگاکر صدروزہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ عامر خاں ریحان ہاشمی کے ہمراہ ، مرحوم معروف قوّال امجد صابری کے گھر گئے اور انکے اہلِ خانہ سے انکی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں واقع بوہری برادری کی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور وہاں بوہری فرقے کے علماء و رہنمائوں سے ملاقات کی ۔ بوہری رہنمائوں نے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے جنہیں حل کرنے کے لئے ریحان ہاشمی نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690