پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

Raja Riaz

Raja Riaz

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی پی رہنما راجا ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پنجاب میں ہونے والی مہنگائی، غنڈہ گردی اور دیگر مسائل پر اسمبلی میں بات کرنے کو تیار نہیں۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے بھائی کو پنجاب حکومت کی جانب سے اہم نوکری دے دی گئی ہے۔

کیا مک مکا ہو چکا ہے۔ عمران خان اگر اپوزیشن لیڈر کو تبدیل نہیں کرتے تو پیپلز پارٹی سمجھے گی کہ عمران خان بھی اس مک مکا میں شامل ہیں۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تو عمران خان عوام کا جنازہ نکال چکے، اب پنجاب میں بھی مک مکا کی سیاست کر رہے ہیں۔