پیپلز پارٹی کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، عابد حسین صدیقی

لاہور : پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نواز حکومت سے تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دے کر جمہوریت کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا ہے۔ ہماری منتخب جمہوری حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا اور سویلین صدر کا جمہوری انداز میں رخصت ہونا پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نواز حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔