عوام نے دھرنے کی سیاست مسترد کر دی ہے۔ نرگس فیض ملک

PPP

PPP

لاہور : پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ کرنے والے وکٹ تو کیا لیں گے ملتان میں ان کی اپنی وکٹ گر گئی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنا دھرنا بہت کھیل ہو گیا ہے اور اب ان دھرنا دینے والوں کو گھر لوٹ جانا چاہیے، عوام نے دھرنے کی سیاست مسترد کر دی ہے۔

عمران خان بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ان کے لئے یہ ہی بہتر ہے کہ وہ گھر لوٹ جائیںورنہ مزید ناکامیاں ان کا مقدر ٹھہریںگی ،عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں وہ صرف شعبدہ بازی کررہے ہیں، کھلاڑی کبھی سیاستدان نہیں بن سکتا وہ جتنے چاہے جلسے کرلے،ان دھرنوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ،یہ دھرنے آہستہ آہستہ ختم ہوجائیںگے اس لئے بہتر یہ ہے کہ عمران خان دھرنا ختم کر دیں، کھلاڑی کبھی سیاستدان نہیں بن سک

دھرنے دینے سے کوئی سیاست نہیں سیکھ لیتا ،عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور ملک میں جمہوری نظام چلنے دیں ،عمران خان کو اگر سیاست کرنا ہے تو پہلے سیاسی آدا ب سیکھیں ،سیاست ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے ،عمران خان سندھ میں بھی جلسے کرنے کا شوق پورا کرلیںانہیں یہا ں بھی کامیاب نہیں ملے گی ،عمران خان جھوٹے ہیں اور ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں۔