ریاست کے عوام کو میرٹ انصاف اور قانون کی فراہمی نہیں ہو رہی۔ خالد پرویز بٹ
Posted on February 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریاست کی قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ریاست کے ہر فرد کو سیاسی و سماجی حقوق فراہم کرے کیونکہ ریاست کا رشتہ اپنے ہر فرد کیساتھ ماں کی طرح کا ہوتا ہے لیکن آج ہم اس رشتہ کو مشکوک ہوتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ ریاست کے عوام کو میرٹ انصاف اور قانون کی فراہمی نہیں ہو رہی اور معاشرتی نا انصافی ،جبر ،ظلم و بربریت عروج پر ہیں اور یہی ریاست کی سب سے بڑی ناکامی کی دلیل ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے تاجروں ،بے روز گار نوجوانوں اور فریڈم موومنٹ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس ملک کا سیاستدان جو پارلیمنٹ کا ممبر ہوتے ہوئے لوکل باڈیز کاکام کرے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ ملک میں لوکل باڈیز کا الیکشن ہونے دے جو کبھی اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیںہونے دیگا۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین بلدیاتی الیکشن میں نہ تو دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی وہ دوران اقتدار بلدیاتی الیکشن کروا کر نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم حکومتی انصاف سے تو محروم ہیں لیکن معاشرتی ناانصافیاں عروج پر دیکھ رہے ہیں ذات پات نے برادری ازم اور اقربا پروری کی بد ترین صورت اختیار کر لی ہے جس سے ملک طبقاتی نظا م لپیٹ میں آگیا ہے جس نے لوٹ کھسوٹ کی شکل اختیار کر لی ہے اس موقع پر سٹی صدر مشتاق احمد کاشر،سلیم اکبر جرال،محمد طارق ،ملک شوکت آزاد،ڈاکٹرطارق شاکر،رومان رضا،چوہدری خالد حسین ،محمد طارق،ظہیر عباس ٹھاکر،یاسین تبسم ،سلیم ساگر،حوالدار محمد اکرم ،ڈاکٹرعبدالشکور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com