اسلام آباد (نامہ نگار) مشہور شاعر، کالم نگار، سماجی وسیاسی شخصیت ملک جمشید اعظم نے کہاہے کہ جمہوری نظام میں تمام مسائل کاحل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ آئی ڈی پیزکی ہرطرح سے بہتر دیکھ بھال کرے۔ 10 لاکھ متاثرین وزیرستان کوآنے والے سخت سرد موسم میں حکومت کو چاہئے کہ بہتر سہولیات فراہم کرے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب نے پاکستانیوں کو دہشتگردی کے عذاب سے نجات دی ہے۔ملک کی بقا و سلامتی کے لئے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔