لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ 18 کروڑ عوام دہشت گردی کی لعنت کو آخری انجام تک پہنچانے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن، پاکستان ائیر فورس اور ائیر وار کالج کراچی کے 43 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ وفود سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،ان کا مکمل خاتمہ ہم سب کا قومی اور ملی فرض ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور توانائی کابحران حل کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔