لاہور : فنانس سیکرٹری پنجاب کالمسٹ کونسل آف پاکستان، سجاد علی شاکر نے کہا کہ قوم متحد ہو چکی ہے۔ دہشتگردی اور بد امنی کی کالی رات اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے.عوام اور قیادت اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے۔
دہشتگردی کیخلاف پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب و دیگر کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری رہیں تو بہت جلد نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن کے روشن امکانات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب کی صورت میں امن اور انسانیت کے دشمن قوتوں پر کاری ضرب لگائی گئی ، ماضی کے حکمرانوں نے بزدلی اور مصلحت پسندی کا مظاہرہ کیاجبکہ موجودہ قیا دت نے انتہائی جرات اور استقامت کے ساتھ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کئلیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ بد امنی اور بد انتظامی کے سدباب سے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے قلم کاروں کو ماضی کی طرح مثبت کردار ادا کرتے رہنا ہو گا۔