کراچی : عوام متحد ہوکر راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم پرجمع ہوچکے ہیں ، راجونی اتحاد

کراچی ( پ ر ) پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عوام کو مزید برے وقت سے بچانے کیلئے عوام نے استحصالیوں کے خلاف متحدہوکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور مظلوم و محکوم عوام برادریوں کی سطح پر متحد ہوکر راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم تلے متحد ہوچکے ہیں۔

یہ بات طے ہے کہ انتخابات منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے اور انتخابات کے حوالے سے وضع تمام آئینی شقوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بناکر انصاف و قانوں کے تقاضے پورے کئے گئے تو اب کی بار فتح استحصالیوں، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، لٹیروں اور سیاستدانوں کی نہیں بلکہ عوام کی ہوگی اور اقتدارکا تاج یقینا حقیقی عوامی نمائندوں پر مشتمل پاکستان راجونی اتحاد کے سر ہی سجے گا۔