پیپلز یونٹی احتجاج، پی آئی اے انتظامیہ شیڈول پر قابو نہ پاسکی، ایئرلائن ذرائع

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز یونٹی کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا آپریشن بحال نہیں ہو سکا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن انتظامیہ شیڈول پر قابو نہ پا سکی۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے کراچی کی پروازپی کے 214 ایک گھنٹہ، دمام سے کراچی کی پرواز پی کے 242 ڈیڑھ گھنٹے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 365 کی۔

روانگی ڈیڑھ گھنٹے ،کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300 کی روانگی 3گھنٹے،پی کے 723 لاہورسے نیو یارک پرواز ایک گھنٹے،پی کے 346 کراچی بہاولپور 2 گھنٹے،لاہور سے دبئی پی کے 203 چار گھنٹے جبکہ پی کے 550 کراچی سے ملتان کی پرواز ڈھائی گھنٹے کی تاخیرکا شکار ہے۔