پبی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کا غیر متزلزل یقین مسلح افواج کا اصل اثاثہ ہے، انشاء اللہ ہم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی کے قریب پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مختلف علاقوں میں کئی چیلنجز کا بروقت جواب دینے کے لیے پاکستان آرمی کو جسمانی اور ذہنی طور پر بہترین ہونا چاہیئے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا وطن کی محبت اور قربانی کا جذبہ پاک فوج کو دنیا کی بہترین فورسز میں شامل کرتا ہے اور یہ ہی جذبہ ہر مشکل حالت کا سامنا کرنے کی بھی ہمت دیتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا قوم کا غیر متزلزل یقین ہی مسلح افواج کا اصل اثاثہ ہے، انشاء اللہ ہم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں میں سری لنکا، چین ، سعودی عرب، مالدیپ، قازقستان کے سولہ افسر بھی شریک ہوئے۔