اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستانی قوم نے عام انتخابات میں ووٹ ڈال کر گمراہ کن اقلیت کو شکست دی ہے۔ اسلام آباد میں بارودی سرنگوں کے خلاف سمپوزیم سے خطاب میں جنرل کیانی کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے۔
پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خطرات کے باوجود باہر نکل کر ووٹ ڈالا اور گمراہ کن اقلیت کو شکست دی۔ قوم نے ثابت کیا کہ وہ بہادر، محنتی اور اعتدال پسند ہے،ملکی خوشحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے پرعزم ہیں اور ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے۔