قوم کیلئے لڑائی میں جان دینے والوں کے اہل خانہ کی مدد کی جائے: اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) میموریل ڈے کی مناسب سے اوباما نے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ قوم کیلئے لڑائی میں جان دینے والوں کے اہل خانہ کی مدد کریں۔ واشنگٹن سے باہر آرلنگٹن نشلن قبرستان میں نامعلوم سپاہی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ وہ کس طرح کے لوگ پیدا کرتی ہے۔

اس بات سے بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ کن حضرات کو یاد کرتی ہے بقول ان کے ہم اس عمل کا مظاہرہ نہ صرف پرچم کشائی سے کرتے ہیں لیکن اپنے ہمسایوں کی حالت بہتر بناکر نہ صرف خاموشی کے چند لمحات اختیار کر کے بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں مواقع آزادی اور برابری کے ان جذبات پر عمل پیرا ہوں جن کی سر بلندی کے لئے جانیں نثار کی گئیں یوں یہ ان کے دور کی میموریل ڈے کی آخری تقریب تھی اوباما نے اس جانب توجہ لائی کہ امریکیوں کی ایک فیصد سے کم تعداد فوج میں ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ متعدد لوگ ان لوگوں سے مانوس نہیں جو امریکی مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ برس افغانستان اور عراق میں امریکی فوج کے 20 سے زائد اہل کار ہلاک ہوئے۔