پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے جنگ کیلئے نہیں امن کیلئے ووٹ دیا۔ حکومت سیز فائر کا اعلان کر کے بات چیت کے نکات بتائے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کوہاٹی چرچ دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے خون پر سیاست نہ کی جائے۔ ہسپتال کے شیشے توڑنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
شدت پسندوں کے تیس پینتیس گروپ بن چکے ہیں نو سال سے ہم حالت جنگ میں ہیں اور پچاس ہزار لوگ اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں جنگ کیلئے نہیں بلکہ امن کیلئے ووٹ دیا ہے۔ وفاقی حکومت سیز فائر کا اعلان کرے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نکات بتائے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی علیحدہ علیحدہ مدد کی جائے گی۔