عوام کو خوشحالی کا وعدہ دیکر غربت کی پستیوں میں دھکیلنے والے ملک دشمن سیاست دانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے،روحیل اکبر
Posted on April 12, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ عوام کو خوشحالی کا وعدہ دیکر غربت کی پستیوں میں دھکیلنے والے ملک دشمن سیاست دانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے کیونکہ پاکستانی عوام الیکشن کے دن میزائل پر مہر لگا کر محسن پاکستان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں روحیل اکبر نے کہا کہ اس وقت تمام پرانی سیاسی جماعتیں اپنی اپنی باری میں ملک کو لوٹ چکی ہیں اور آج بجلی ،گیس اور بے روزگاری کے بحران انہی حکمرانوں کی وجہ سے بے قابو ہو چکی ہے۔
اب بھی اگر پاکستانی عوام نے اپنی غربت اور ملکی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب نہ کروایا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔