لاڑکانہ(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم سیاست کو عوام کی بلاتفریق خدمت سمجھتے ہیں اور یہی ہمارا منشور ہے۔یہ بات انہوں نے لاڑکانہ میں رضوان کیہر کی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہی۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں میں بہت کچھ کیا جاسکتا تھا اور لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پایا جاسکتا تھا لیکن حکمرانوں نے ایسا نہیں کیا۔نوازشریف نے کہا کہ حکومت کی قرضہ لینے اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر 100 روپے تک جاپہنچا ہے۔
ان کی حکومت ہوتی تو یہ ڈالر 70 سے 75 روپے کے درمیان رہتا۔نوازشریف نے مزید کہا کہ پانچ سال میں حکومت نے اتنے قرض لیے جو گزشتہ 50 سال میں بھی نہی لیے گئے تھے۔