پھالیہ (جی پی آئی) 7مسلح افراد نے کمسن بچی کی ماں کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کر لیا، مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
الہن کے رہائشی میاں تنویر احمد ولد میاں بشیر احمد گزشتہ روز گھر پر موجود نہ تھے کہ سر شام ہی سفیان، فیاض عرف نکرا ، عاطف ساکنائے میلو کہنہ نواز ولد شانہ اور 3نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس کر ایک سالہ بچی کی ماں اس کی اہلیہ کو طلائی زیورات اور 50,000روپے نقدی سمیت اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے کیری ڈبہ میں بٹھا کر لے گئے۔
جس پر مغویہ کے خاوند نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ قادرآبا دکو درخواست دے دی ہے۔